کراچی میں مسلسل تیسرے روز موبائل فون سروس متاثر


کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی موبائل فون سروس متاثر ہے۔

دو روز قبل ہونے والی بارش کے باعث بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہوئی تھی۔

دو روز بعد بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بحال ہو گئی ہے تاہم اب بھی شہر کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں موبائل فون سروس بند ہے یا سگنلز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو اپنے پیاروں سے روابط میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلولر کمپنیوں کی تنصیبات میں بجلی بریک ڈاؤن اور برساتی پانی داخل ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ 


 

Comments

Popular posts from this blog

top 5 tallest building in the world

شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے،حکومت کرفیو پاس جاری کرے

ہم رہیں یا نہ رہیں ہمارے اعضا سو برس زندہ رہ سکتے ہیں