لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے پر پولیس سے بدتمیزی کرنے والا شہری گرفتار

Karachi police shot down three robbers during mugging | TNS World

کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ محمود آباد میں پیش آیا۔
محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں پولیس اہلکار شام 5 بجے دکانیں بند کرانے پہنچے تو شہری سے تلخ کلامی ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔
وائرل ویڈیو میں شہری کو پولیس اہلکار کو دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے واقعے کے ایک روز بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
ایسے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اُکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا تھا۔
مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

top 5 tallest building in the world

شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے،حکومت کرفیو پاس جاری کرے

ہم رہیں یا نہ رہیں ہمارے اعضا سو برس زندہ رہ سکتے ہیں