ایک تہائی پاکستانیوں کے نزدیک کورونا وائرس امریکا اور اسرائیل کی سازش: سروے

Coronavirus update: Pakistan reports 577 new cases in 24 hours ...

مارکیٹ ریسرچ کے ادارے اپساس نے کورونا وائرس کے حوالے پاکستان میں ایک سروے کیا ہے جس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں لوگوں سے کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے۔
کورونا وائرس (کووڈ 19) اب تک پاکستان سمیت 200 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے اور ایک لاکھ سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ سائنسدانوں کی جانب سے تصدیق کے باوجود بھی اس وائرس کو سازش سمجھنے والے افراد دنیا بھر میں موجود ہیں۔
4 سے 9 اپریل کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ پاکستانی عوام میں کس حد تک کورونا سے متعلق غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور وہ کتنی آگاہی رکھتے ہیں۔
سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر 5 سے 2 پاکستانی سمجھتے ہیں کہ یہ وائرس امریکا اور اسرائیل کی سازش ہے۔ سروے میں شامل 43 فیصد لوگوں نے اسے سازش قرار دیا اور کہا کہ یہ ہمیں کمزور کرنے کے لیے تیار کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

top 5 tallest building in the world

شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے،حکومت کرفیو پاس جاری کرے

ہم رہیں یا نہ رہیں ہمارے اعضا سو برس زندہ رہ سکتے ہیں