” نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے۔۔۔“ جہانگیر خان ترین کے معاملے پر بالآخرڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا موقف بھی آگیا، تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Imran Khan safe, Jahangir Tareen disqualified: LIVE updates

جہانگیر ترین کے ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد بالآخر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی بول پڑے ، ان کیساتھ گزرے وقت اور ان کی خدمات گنوادیں۔ 
انہوں نے ویڈیو پیغام شیئرکرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ " جہانگیر ترین کا مؤقف ان شا اللہ درست ثابت ہوگا، سب کچھ سامنے آجائے گا، نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے بہت محنت کی ہے ، یہ محنت برباد نہیں ہوگی، ٹیم کو بہتر بنانا ہوگا کئی کھلاڑی باہر ہیں اور اناڑی اندر ہیں ".
عامر لیاقت حسین کاکہناتھاکہ "جس کا مقصد ملک میں دیہی سطح پر مالیات میں موجود مسائل کو حل کرنا تھا۔ ان کا سیاسی کیریئر جب شرو ع ہوتا ہے تو وہ 2002 میں پہلی مرتبہ این اے 195سے وہ رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زراعت اور معاشرتی سیکٹر میں نئے اقدامات مقرر ہوئے۔ اس دو کامیاب سالوں میں بہت ساری پالیسیاں بنائی گئیں اور جہانگیر خان ترین صاحب 2004 میں اور عین اسی وقت 2004 میں مَیں بھی وزارت میں شامل ہوا۔ جہانگیر صاحب سینئر وزیر تھے،انہیں وفاقی وزیر  برائے صنعت اور پیداواری اور خصوصی اقدامات کا عہدہ دیا گیا اور میں  وزیر مملکت برائے مذہبی امورتھا۔ تو ہم ایک ساتھ کیبنٹ میں تھے لیکن یہ مجھ سے بہت سینئر تھے، میں نے ان سے بہت سیکھا، بہت جانا۔
انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین عظیم انسان ہیں ایک بہت بڑی شخصیت ہیں، اس کے بعد لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جس کو گراس روٹس پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے، اس میں نکاسی آب، پینے کا پانی، نیشنل رولر سپورٹ پروگرام اور پنجاب رولر سپورٹ پروگرام بھی انہوں نے شروع کیا، ان کا  پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ، اور کونسلنگ کے بھی بانی اراکین میں شمار ہوتا ہے۔ ترین ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انہوں نے شروع کی۔عامر لیاقت کا کہناتھاکہ یہ میں سب باتیں اس لیے بتارہا ہوں کہ ہمارے ہاں سیاستدانوں کی برائیاں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن اچھائیاں کیا کیا ہیں، کوئی نہیں بتاتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انہوں نے من وعن تسلیم کیا۔
جہانگیر ترین کا مؤقف ان شا اللہ درست ثابت ہوگا، سب کچھ سامنے آجائے گا، نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے بہت محنت کی ہے ، یہ محنت برباد نہیں ہوگی، ٹیم کو بہتر بنانا ہوگا کئی کھلاڑی باہر ہیں اور اناڑی اندر ہیں
عامر لیاقت حسین کی اس ٹوئیٹ پر روایتی طورپر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آئے اور طرح طرح کے ردعمل دینا شروع کردیئے ۔ 
عامر نے لکھا کہ "آپ جب کسی کے حق میں بولیں تو ویسے ہی بندہ مشکوک ہوجاتاہے"
خرم نے استفسار کیا کہ " جہانگیر ترین کی گاڑیاں وزیراعظم نے واپس کردیں؟"

ایک اور صارف نے لکھا کہ" عامر بھائی، آپ کو وزارت ضرور ملے گی ، پریشان نہ ہوں"
کسی نے لکھا کہ اگر جہانگیر ترین کا موقف سچ ہوگیا تو عمران خان صاحب کا موقف غلط ثابت ہوجائے گا، عامر بھائی آپ کس کو سپورٹ کررہے ہیں، جہانگیر ترین یا عمران خان صاحب کو؟"
کامران نے لکھا کہ " ان کاروباریوں کا کیا کریں جن کا مقصد شفاف طریقے سے نفع کمانا نہیں بلکہ کارٹل بنا کر مصنوعی بحران پیدا کرنا ، قیمتیں بڑھانا اور وہ مصنوعات جو دنیا میں سستی ہیں، ان کی لاگت کو بڑھا کر سبسڈی لینا ہے ، یہ کیسے بزنس مین ہیں جو صرف نفع کمانا جانتے ہیں ، گھاٹا (نقصان) نہیں"

پچیس اپریل کو آٹا اور چینی سکینڈل کی فارنزک رپورٹ آنی ہے ،ا یسے میں عقیل نے استفسار کیا کہ " اگر پچیس اپریل کو رپورٹ میں جہانگیر ترین ملوث پائے گئے تو پھر کیا ہوگا؟"

Comments

Popular posts from this blog

top 5 tallest building in the world

شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے،حکومت کرفیو پاس جاری کرے

ہم رہیں یا نہ رہیں ہمارے اعضا سو برس زندہ رہ سکتے ہیں