کراچی: ایک گلی میں 9 افراد میں کورونا کی تصدیق، پوری گلی سیل، اسپرے شروع


کراچی: ملیر گلستان سوسائٹی میں ایک ہی گلی میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر گلستان سوسائٹی سے میں ایک ہی گلی میں 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد متا ثرہ گلی کو سیل کرکے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
گلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد پولیس نے گلی کے داخلی و خارجی راستے کو بند کردیا ہے جب کہ علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے اور قریبی علاقوں میں بھی باہر نکلنے والے افراد کو واپس گھروں میں جانے کی ہدایت کی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ انتظامیہ نے متاثرہ گلی میں فوری طور پر اسپرے شروع کردیا  ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں سب سے زیادہ کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے اور صوبے بھر میں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی شہر قائد میں ہی سامنے آئی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

top 5 tallest building in the world

شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے،حکومت کرفیو پاس جاری کرے

ہم رہیں یا نہ رہیں ہمارے اعضا سو برس زندہ رہ سکتے ہیں