شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے،حکومت کرفیو پاس جاری کرے
اردن کی خاتون نے کہا ہے شوہر پہلی بیوی کے پاس ہے،حکومت کرفیو پاس جاری کرے۔ تفصیلات کے مطابق ادن کے دارالحکومت میں کرفیو کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق اردن کی ایک خاتون نے ریڈیو چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرفیو کے باعث میرا شوہر مجھ سے دور ہے۔ شوہر پہلی بیوی کے پاس گیا تھا ، کرفیو لگ جانے کے باعث وہی پر قیام پذیر ہے۔ کرفیو پاس کے بغیر میرا شوہر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر مقررہ وقت کے مطابق پہلی بیوی کے پاس گیا تھا اب میرے پاس آنا چاہتا ہے۔ کرفیو لگ جانے کے باعث میرے پاس آنے سے قاصر ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ حکام کو چاہیے کہ کرفیو پر عمل درآمد کے انسانی مجبوریوں کاخیال کریں۔ ریڈیو اناونسر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا خاوند آپ سے جان چھڑانے کیلئے پہلی بیوی کے پاس گیا ، جس پر خاتون نے کہا کہ ایسا بلکل نہیں اپنے شوہر پر یقین ہے وہ میرے پاس آنا چاہتا ہے ، پاس جاری کیا جائے۔ شوہر 12 دن قبل اپنی پہلی بیوی سے ملنے گیا تھا ۔واضح رہے کہ کورونا کے باعث کرفیو ناف